210
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج طلب کرلیا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت دوپہر 2:30 بجے قومی اسمبلی ہال میں ہوگا۔
قومی سلامتی کے اجلاس میں تمام وفاقی وزراء، وفاقی مشیران اور اراکین قومی اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
اجلاس میں داخلہ، خارجہ، خزانہ، دفاع اور اطلاعات و نشریات کے وفاقی سیکرٹریز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اجلاس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔