اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین سے 700 ملین ڈالر کے تجارتی قرضوں کی وصولی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین سے قرض کی قسط موصول ہونے کے بعد سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 556 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 92.3 ملین ڈالر کی کمی، ذخائر 9 ا رب 45 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہ گئے
جس کے بعد گزشتہ ہفتے کے اختتام پر حکومتی ذخائر 3 ارب 81 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق حالیہ اضافے سے مجموعی ذخائر 9 ارب 26 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 45 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔