اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بھی روپے کی قدر میں اتار چڑھا جاری رہا اور جمعہ کو ڈالر 284.40 روپے پر بند ہوا۔
آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا اور ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 284 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا اور ڈالر مزید 60 پیسے مہنگا ہو کر 285 روپے کا ہو گیا۔