آزاد امیدوار مخصوص مدت کے بعد کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو سکتا،بل قومی اسمبلی میں پیش

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)الیکشن ایکٹ 2024 کا دوسرا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس کے مطابق آزاد امیدوار مخصوص مدت کے بعد کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو سکتا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال کیانی نے الیکشن ایکٹ میں دوسری ترمیم کا بل پیش کیا۔
مجوزہ بل میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 66 اور 104 میں ترامیم کی تجویز دی گئی ہے جس کے تحت آزاد امیدوار آئین اور قانون میں متعین مدت کے بعد کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اپنا حق استعمال نہیں کر سکتے۔
بل کے متن میں تجویز کیا گیا کہ آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 میں آزاد امیدواروں کو کسی سیاسی جماعت میں دوبارہ شامل ہونے کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ مجوزہ مدت کے اندر مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے والی جماعت مخصوص نشستوں کے لیے اہل نہیں ہوگی۔
مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ جس امیدوار نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پارٹی وابستگی کا حلف نامہ جمع نہیں کرایا اسے آزاد تصور کیا جائے گا۔ الیکشن کے بعد پارٹی وابستگی ظاہر کرنے والے امیدوار کو کسی سیاسی جماعت کا امیدوار تصور نہیں کیا جائے گا اور الیکشن کا دوسرا ترمیمی بل 2017 سے نافذ العمل ہوگا۔
وزیر قانون نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی سفارش کی اور سپیکر نے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا اور سپیکر نے قومی اسمبلی کی چیئرمین کمیٹی کو کل کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت بھی کی۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان نیشنل ایکسی لینس انسٹی ٹیوٹ بل 2024 کی منظوری دی گئی جب کہ سنی یونین کونسل کے رکن امجد علی خان نے جبری گمشدگی کو آئین میں جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca