88
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ایک فوجی اہلکار نے واش روم کی چھت سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
خودکشی کرنے والے افسر کی شناخت رمیش کے نام سے ہوئی ہے جو نیم فوجی سینٹرل ریزرو پولیس فورس میں سب انسپکٹر تھا۔
یہ بھی پڑھیں
بھارتی فوجی افسر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کیوں کی ؟
رمیش صبح نہانے کیلئے واش روم گیا تھا اور کافی دیر گزرنے کے بعد بھی باہر نہیں آیا تو ساتھی اہلکاروں نے دروازہ کھٹکھٹایا، جواب نہ ملنے پر دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو لاش چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔ ساتھیوں نے رمیش کو قریبی فوجی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا۔اہلکار کی خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی
ہے۔