اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں معمول کے گشت پر 10 فوجیوں کو لے جانے والی بھارتی فوج کی گاڑی دھماکے سے تباہ۔
کےایم ایس کے مطابق بھارتی فوج کی ایک گاڑی مبینہ طور پر وادی جنت نذیر کے ضلع راجوری میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔جس سے زوردار دھماکہ اور افراتفری پھیل گئی۔. مزید فوجیوں کو بلایا گیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔امدادی کارروائیوں کے دوران 8 فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے اور انہیں قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کچھ فوجیوں کو جائے وقوعہ سے مردہ ہسپتال لے جایا گیا۔تاہم بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔دریں اثنا، آزاد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور زخمیوں کی نازک حالت کے پیش نظر ہلاکتوں کا خطرہ ہے۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ کا دھماکہ اس وقت ہوا جب پیدل فوجیوں نے دھماکہ خیز مواد پر قدم رکھا۔