255
عملے کو بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر گھر کے اندر ایک بچہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔ کچھ ہی دیر میں فائر فائٹرز کو گھر کی بالائی منزل پر ایک بچہ بغیر سانس کے ملا۔بچے کو بچانے کی کوششیں شروع کی گئیں اور جلد ہی بچے کی نبض دھڑکنے لگی۔ فائر فائٹرز نے اس کے بعد بچے کو پیرامیڈیکس کے حوالے کر دیا جو اسے علاج کے لیے میک ماسٹر ہسپتال لے گئے۔ فائر اہلکاروں نے بتایا کہ آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا اور ملحقہ مکانات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ فائر مارشل کے دفتر کو آگ کی تحقیقات کے لیے بلایا گیا، اور اندازہ لگایا گیا ہے کہ $350,000 کا نقصان ہوا ہے۔