118
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے ایک دلچسپ مہم شروع کر دی۔
ملک بھر میں مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا، کمیونٹی گائیڈ لائنز سے متعلق ورکشاپس مواد تخلیق کرنے والوں کی سمجھ کو بڑھانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان کے مشہور مواد تخلیق کاروں کے ساتھ مل کر کمیونٹی گائیڈ لائنز کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔
ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد مواد کی تخلیق کے ذمہ دارانہ طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول کو فروغ دینا ہے، جس میں کمیونٹی رہنما خطوط ابھرتے ہوئے رجحانات اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ٹک ٹاک کے ترجمان کے مطابق، مہم کا لینڈنگ پیج پاکستانی کمیونٹی کے لیے #SaferTogether ہیش ٹیگ کے تحت قابل رسائی ہوگا۔