ٹورنٹو،یونین اسٹیشن کے قریب نصب ڈیجیٹل سکینر سے متعلق تحقیقات شروع

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)کینیڈا کے پرائیویسی کمشنر نے یونین اسٹیشن کے قریب نصب ڈیجیٹل اشتہارات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جو چہرے کی شناخت کرنے والے سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں، اور یہ اقدام بعض افراد کی شکایات کے بعد کیا گیا ہے

یہ بل بورڈز یونین اسٹیشن بس ٹرمینل کے نزدیک واقع ہیں اور Cineplex Digital Media (CDM) کے زیر ملکیت ہیں، جسے حال ہی میں ڈیجیٹل سائن ایج کمپنی Creative Realities نے خرید لیا ہے

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق، ان کے بل بورڈز میں ایسے کیمرا سینسر نصب ہیں جو گذرتے لوگوں کے چہرے ڈٹیکٹ کر سکتے ہیں۔ CDM کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی چہرے کی شناخت نہیں کرتی اور تصاویر چند ملی سیکنڈز میں حذف کر دی جاتی ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی صرف کسی شخص کی عمومی عمر اور جنس کا تعین کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے، تاکہ مختلف افراد کو زیادہ متعلقہ اشتہارات دکھائے جا سکیں

بل بورڈ کے قریب ایک نوٹس بھی موجود ہے جو لوگوں کو اطلاع دیتا ہے کہ ان کی تصویر ممکنہ طور پر کیپچر کی جا سکتی ہےپرائیویسی کمشنر کے دفتر نے کہا ہے کہ تحقیقات اس بات کا جائزہ لیں گی کہ آیا یہ ٹیکنالوجی کینیڈا کے وفاقی پرائیویسی قانون PIPEDA کے مطابق استعمال ہو رہی ہے یا نہیں  اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں