253
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے اور میسور شہر میں ایک ایرانی خاتون نے ان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
عادل خان درانی اپنی اہلیہ کی جانب سے دھوکہ دہی اور گھریلو تشدد کے الزام میں تاحال جیل میں ہیں اور ایک ایرانی خاتون نے ان کے خلاف ریپ کی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانی نژاد خاتون نے ایف آئی آر میں دعویٰ کیا ہے کہ عادل نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خاتون کے مطابق جب اس نے عادل سے شادی کے لیے کہا تو اس نے انکار کر دیا اور کہا کہ میرے کئی لڑکیوں سے ایسے تعلقات ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق عادل نے خاتون کو نازیبا تصاویر لگا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور اسے دھمکیاں بھی دیں۔