غزہ جنگ میں لڑنےسے انکار پر گرفتار اسرائیلی نوجوان 185 روز بعد رہا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ کی جنگ میں فلسطینیوں کے خلاف لڑنے سے انکار پر گرفتار ایک اسرائیلی نوجوان کو صہیونی فوج نے رہا کردیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ میں لڑنے سے انکار پر گرفتار کیے گئے اسرائیلی نوجوان کو 185 دن تک جیل میں رکھا گیا۔اسرائیلی قانون کے مطابق اسرائیلی فوج میں شمولیت سے انکار پر سزائیں ہیں اور اسی قانون کے تحت اسرائیلی نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا۔صہیونی فوج کی جیل سے رہا ہونے والے اسرائیلی نوجوان کا کہنا ہے کہ مجھے جنگ اور قبضے کے خلاف جدوجہد میں کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔

مجھے خوشی ہے کہ اسرائیل میں جنگ کے خلاف آواز بلند ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 88 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف خوراک کی فراہمی بھی معطل کر رکھی ہے جس کی وجہ سے بچے اور حاملہ خواتین بھوک اور افلاس سے مر رہی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca