جسم میں بلا تعطل بجلی بنانے والا نظام تیار

برسوں کے دوران، امپلانٹیبل بیٹریاں اور برقی آلات (پیس میکر یا نیوروسٹیمولیٹر) نے صحت کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ لیکن یہ بیٹریاں اکثر ختم ہوجاتی ہیں اور انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کا واحد حل خطرناک سرجری ہے۔تاہم، اس تازہ ترین ایجاد کو طبی ٹیکنالوجی میں امپلانٹیبل بیٹریوں کے ارتقاء کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو جسم کو آکسیجن کی فراہمی پر چلتی ہیں۔
ٹیم کے ایک پروفیسر شیزینگ لائیو کے مطابق، لامحدود بیٹری کے لیے آکسیجن کا استعمال بہت واضح ذریعہ تھا۔پروفیسر لائیو نے کہا کہ اگر جسم میں آکسیجن کی مسلسل فراہمی ہوتی رہے تو بیٹری کی زندگی محدود نہیں ہوگی۔

لہذا، محققین کی ایک ٹیم کے ساتھ، پروفیسر لائیو ایک ایسی بیٹری بنانے کے لیے نکلے جو جسم کی آکسیجن کے ساتھ رد عمل ظاہر کر کے بجلی پیدا کرے۔سائنسدانوں نے اس ایجاد کو لیبارٹری چوہوں میں آزمایا۔ دو ہفتوں کے ٹیسٹ کے بعد پتہ چلا کہ اس دوران چوہوں کو کسی قسم کے مضر اثرات کا سامنا نہیں ہوا اور اس بات کی تصدیق ہوئی کہ خارج ہونے والا مادہ مستحکم تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں