اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
اننت امبانی کی شادی کی تیاریاں مہینوں سے جاری تھیں جو بالآخر 12 جولائی کو ممبئی میں ایک شاندار تقریب میں اختتام پذیر ہوئیں۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے بعد پہلی تصویر منظر عام پر آگئی ہے، جس میں نوبیاہتا جوڑ ا کافی خوش نظر آرہے ہیں
ورمالا تقریب کے دوران اننت اور رادھیکا نے ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے محبت کا پیغام شیئر کیا، جس کے بعد وہ شادی کی بقیہ رسومات ادا کرنے کے لیے آگے بڑھے۔
دولہا اور دلہن کی اپنی زندگی کے اس خاص لمحے پر مسکراتے اور خوش ہوتے ہوئے لی گئی تصویر ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔
191