اینڈریو نیک ایڈمنٹن کے نئے میئر منتخب، شہریوں نے پارٹی سیاست کو مسترد کر دیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)ایڈمنٹن کی میونسپل الیکشن میں سابق سٹی کونسلر اینڈریو نیک نے زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے شہر کے نئے میئر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ کامیابی اس وقت آئی جب ایک سال قبل نیک نے بلدیاتی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا، لیکن بعد میں انہوں نے بطور آزاد امیدوار انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔

نیک جو مغربی ایڈمنٹن کے وارڈ نکوتا اِسگا سے تین بار کونسلر منتخب ہو چکے ہیں، نے اس بار سینئر کونسلر ٹم کارٹمیل اور دیگر امیدواروں کو شکست دے کر سبقت حاصل کی۔

فتح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر الیکٹ نیک نے کہایہ کامیابی ہم سب کی ہے، ہر اس کارکن کی جو تعمیر کرتا ہے، سکھاتا ہے، چلاتا ہے، ٹھیک کرتا ہے، خدمت کرتا ہے یا تخلیق کرتا ہے۔ یہ مہم جذبے، محنت اور عزم سے بھری ہوئی تھی۔ ایڈمنٹن کے شہریوں نے بڑی وضاحت سے کہا ہے کہ وہ بڑی رقوم اور پارٹی سیاست نہیں بلکہ امید اور اتحاد کا انتخاب چاہتے ہیں۔

نیک امرجیت سہي کی جگہ میئر کا عہدہ سنبھالیں گے جنہوں نے دوسری مدت کے لیے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بطور میئر ان کی پہلی ترجیح نئے کونسلرز کے ساتھ بیٹھ کر مشترکہ اہداف طے کرنا ہوگی تاکہ شہر کے لیے یکجہتی سے کام کیا جا سکے۔

نیک نے اپنی مہم میں خود کو واحد ترقی پسند امیدوار کے طور پر پیش کیا اور خاص طور پر غیر فیصلہ کن ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ انہوں نے کہامیں نے 12 سالہ کونسل کے دوران ہزاروں شہریوں کی بات سنی ہے، اور اب بھی سنوں گا۔ شہری کہتے ہیں وہ خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے، سفر زندگی کا معیار کم کر رہا ہے، اور بے گھر افراد کو گھر کے مواقع چاہئیں۔ ہم ان تمام مسائل پر عملی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے سڑکوں کی مرمت، تفریحی مقامات اور لائبریریوں کو قابلِ رسائی اور سستا بنائے رکھنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے، کیونکہ یہ چیزیں فضول نہیں بلکہ شہریوں کا حق ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں