انجلینا جولی کارفح کراسنگ کا دورہ، غزہ میں انسانی امداد کی صورتحال کا جائزہ لیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور اقوامِ متحدہ کے پناہ گزین ادارے کی سابق خصوصی نمائندہ انجلینا جولی نے غزہ میں انسانی بحران کے تناظر میں رفح کراسنگ کے مصری حصے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہلال احمر کے ارکان اور انسانی امداد پہنچانے والے ٹرک ڈرائیورز سے ملاقات کی۔

اس دورے کا مقصد مصر منتقل کیے گئے زخمی فلسطینیوں کی حالت کا جائزہ لینا اور تباہ حال علاقے میں امدادی سامان کی ترسیل کے طریقہ کار کو دیکھنا تھا۔ مصر نے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ سے آنے والے متعدد پناہ گزینوں کو عبوری طور پر قبول کیا ہے۔

انجلینا جولی کے ہمراہ امریکی محکمہ خارجہ کا ایک نمائندہ، شمالی سینا کے گورنر اور مصر کے وزیرِ امیگریشن بھی موجود تھے، جو امدادی کارروائیوں کی نگرانی اور بین الاقوامی امدادی اقدامات کی حمایت کے لیے آئے تھے۔

انجلینا جولی کو دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سرگرمیوں کے لیے جانا جاتا ہے، اور انہوں نے ماضی میں متعدد ممالک میں ایسے اقدامات میں حصہ لیا ہے۔

غزہ کے شہری اسرائیل کی پٹی پر جاری دو سالہ جنگ کے نتیجے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس تنازع کے دوران 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں، جبکہ بنیادی ڈھانچہ بھی بری طرح تباہ ہو چکا ہے۔

انجلینا جولی کے اس دورے سے امدادی سرگرمیوں میں اضافے اور بین الاقوامی توجہ مرکوز کرنے کی امید کی جا رہی ہے، تاکہ متاثرہ شہریوں تک فوری اور مؤثر امداد پہنچائی جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں