اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عید کے آخری روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری، عید کے پہلے دو دن زائد نرخ مانگنے والے قصابوں کے نخرے ختم ر آج وہ کم پیسوں میں بھی جانور ذبح کرنے کو تیار ،عیدالاضحیٰ کے تیسرے اور آخری روز ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی روایت کے مطابق جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔عید کے پہلے دو دن زائد نرخ مانگنے والے قصاب ختم ہوگئے اور آج وہ کم پیسوں میں بھی جانور ذبح کرنے کو تیار ہیں۔
بعض شہریوں نے مصالحہ جات سے تیار گوشت کے حصول کے لیے دکانوں کا رخ کیا، عزیز و اقارب کے ساتھ بیٹھ کر دعوتیں، دسترخوان سجیں گے، مزیدار کھانوں سے بریانی، پلاؤ، کڑھائی اور باربی کیو کا اہتمام کیا جائے گا۔کہیں نہر کے کنارے تو کہیں دریا کے کنارے اور کہیں پہاڑوں پر منچلیں اپنے دوستوں کے ساتھ جشن منانے میں مصروف ہیں تو بچے اور بڑے گرمی کے موسم میں ٹھنڈی تھر آئس کریم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔