54
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق 3 سے 15 اکتوبر کے درمیان ٹورنٹو سے پاکستان کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ پر 15 فیصد ڈسکاؤنٹ دستیاب ہوگا۔ترجمان نے واضح کیا کہ 15 فیصد ڈسکاؤنٹ پر حاصل کردہ ٹکٹ کو یکم جنوری سے 31 مارچ کے درمیان سفر کرنا ہوگا۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرلائن کو فروخت کرنے سے پہلے اسے قرضوں سے نجات دلائی جائے گی، اس کی ذمہ داریاں کسی ہولڈنگ کمپنی کے حوالے کی جائیں گی جب کہ اسٹیل ملز اور پاور کمپنیوں کی نجکاری موخر کردی گئی ہے۔