اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 21 ممکنہ
کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے
مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو
نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (نیشنل اسٹیڈیم) میں کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز ،نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان
ممکنہ کھلاڑیوں میں جنوری 2017 میں اپنا 25 واں اور آخری ون ڈے کھیلنے والے شرجیل خان اور 2019 میں یو اے ای
میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے کھیلنے والے شان مسعود بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ قومی سلیکٹرز
نے اس فہرست میں چھ ایسے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جو ابھی ون ڈے میں شامل نہیں ہیں۔ ان میں ابرار احمد
عامر جمال، احسان اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم اور طیب طاہر شامل ہیں جب کہ فخر زمان، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی
(زخمی) اور زاہد محمود ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔اکیس ممکنہ کھلاڑیوں میں 21 ممکنہ کھلاڑیوں میں
بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عامر جمال، حارث رؤف، حسن علی، احسان اللہ، امام الحق، کامران غلام
محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم۔ اکرم، سلمان علی آغا، شاداب خان
شاہنواز دھانی، شان مسعود، شرجیل خان اور طیب طاہر شامل ہیں۔