دبئی، شہر کو مزید سرسبز بنانے کیلئے بڑے منصوبے کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دبئی حکومت نے شہر کو مزید سرسبز اور ماحول دوست بنانے کے لیے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کردیا ہے

جس کے تحت آئندہ چار برسوں میں 15 لاکھ درخت لگائے جائیں گے اور 120 نئے پارکس قائم کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو بہتر ماحولیاتی سہولیات فراہم کرنا اور دبئی کو دنیا کے سب سے پائیدار شہروں میں شامل کرنا ہے۔حکومت نے اس سلسلے میں 4 ارب درہم مالیت کے ’واٹر اینڈ گرین اسپیس روڈ میپ 2030‘ کا بھی اعلان کیا ہے، جسے بلدیہ دبئی نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کے دوران لانچ کیا۔ منصوبہ شہر میں سبز رقبے اور آبی وسائل کو بڑھانے کے ساتھ عوامی مقامات کو مزید پرکشش بنانے پر مرکوز ہے۔پروگرام کے تحت دبئی میں 200 نئے اسپورٹس اور تفریحی مقامات قائم کیے جائیں گے تاکہ رہائشیوں اور سیاحوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مزید مواقع مل سکیں۔ علاوہ ازیں ہر سال تین نئے پبلک بیچز بنانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔حکام کے مطابق ساحلی سہولیات میں 400 فیصد اضافہ کیا جائے گا، جبکہ سمندر کنارے واک، جاگنگ اور سائیکلنگ ٹریکس بھی تعمیر ہوں گے، جس سے شہریوں کو معیاری تفریحی ماحول میسر آئے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں