متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات نے ہدایت جاری کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کوکنگ آئل، انڈے، دودھ، چاول، چینی، چکن، پھلیاں، روٹی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے پر پابندی ہوگی۔متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات میں مانیٹرنگ اینڈ فالو اپ سیکٹر کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری عبداللہ سلطان الفان الشمسی نے کہا کہ اگر ان اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے تو اس کی منظوری لینا ضروری ہو گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک کی مارکیٹوں میں مصنوعات بالخصوص اشیائے خوردونوش کی وافر سپلائی ہو رہی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کا منصوبہ بنایا۔واضح رہے کہ رواں سال رمضان المبارک کے دوران بعض کوآپریٹو ایسوسی ایشنز کی جانب سے متعدد مصنوعات کے لیے پروموشنز بھی متعارف کروائی گئی ہیں اور تقریباً 4 ہزار اشیاء پر 25 سے 75 فیصد تک رعایت ہوگی۔اسی طرح متحدہ عرب امارات میں آن لائن سٹورز بھی بنیادی اشیاء پر 40 فیصد سے زیادہ ڈسکاؤنٹ دیں گے جبکہ سبزیوں اور پھلوں جیسی موسمی اشیاء پر 70 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ مزید آؤٹ لیٹس نے بھی رعایت کو 75 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔