ن لیگ اور ایم کیو ایم کا مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان

ایم کیو ایم کے وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) 8 فروری کا الیکشن مل کر لڑیں گے۔اس سے قبل دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سندھ بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں دونوں جماعتوں کے درمیان ممکنہ انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ملکی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سندھ میں بڑے انتخابی اتحاد کی تشکیل پر بھی بات ہوئی۔
دونوں جماعتوں نے پاکستانی عوام کو موجودہ مسائل سے نکالنے اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔دونوں جماعتوں نے صوبہ سندھ بالخصوص اس کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے ایک جامع چارٹر تیار کرنے کے لیے چھ رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔کمیٹی 10 روز میں دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون کی حتمی تجاویز قیادت کو پیش کرے گی۔ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی کررہے تھے اور اس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی شامل تھے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد میں شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر رہنماؤں نے نواز شریف کی معاونت کی۔
سابق وفاقی وزیر ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی اتحاد ہو رہے ہیں، آج ایم کیو ایم کا وفد ہم سے ملنے آیا ہے اور لوگ بھی ہم سے ملنا چاہتے ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca