160
ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسلام آباد میں 30 جنوری بروز پیر کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 30 جنوری کو اسلام آباد میں اسکول اور دفاتر بند رہیں گے، میونسپل کارپوریشن، سی ڈی اے، آئیسکو، سوئی گیس کے دفاتر کے علاوہ تمام اداروں میں چھٹی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر اسلام آباد آرہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے صدر اپنی فیملی کے ہمراہ اسلام آباد آرہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کی آمد پر انہیں سرکاری مہمان کا اعزازی پروٹوکول دیا جائے گا۔ وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔