اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کے لیے حج اور عمرہ کی جامع ہیلتھ انشورنس لاگت میں 63 فیصد کمی کردی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق حج ایکسپو 2023 کے اختتام پر وزارت حج و عمرہ نے انشورنس لاگت کو 235 سعودی ریال سے کم کر کے صرف 87 سعودی ریال کر دیا جو کہ 63 فیصد کمی ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے اس حوالے سے اپنے ٹویٹ میں مزید بتایا کہ عازمین حج کے انشورنس پریمیم کو بھی 109 ریال سے 73 فیصد کم کرکے 29 ریال کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبر ی
غیر ملکی عازمین کے لیے حج انشورنس کوریج کی مدت سعودی عرب میں داخلے کے دن سے شروع ہو کر 90 دن تک ہے اور یہ ملکی سرحدوں کے اندر درست ہو گی۔ یہ انشورنس ہنگامی حالات کا احاطہ کرتی ہے جیسے حادثات کی وجہ سے موت، مستقل معذوری، ٹریفک حادثات میں زخمی ہونا، مختلف بیماریوں کے لیے ہسپتال میں داخل ہونا اور بچے کی پیدائش، اس کے علاوہ لاشوں کو ان کے ممالک میں واپس بھیجنا ۔
مزید پڑھیں
عازمین حج کی ویزا پروسیسنگ کا ٹھیکہ مودی کے دوست کو مل گیا
یاد رہے کہ اس بار کورونا کی وبا کے بعد پہلی بار دنیا بھر سے حجاج کرام کی ایک پوری تعداد کو فریضہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے کی اجازت دی گئی ہے اور دیگر تمام کورونا پابندیاں بھی اٹھا لی گئی ہیں۔