191
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور ملتان سمیت قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے۔ امیدوار 6 سے 8 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہوگی، الیکشن کمیشن 23 فروری کو 33 حلقوں میں امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کرے گا۔
ان 33 نشستوں میں کراچی کی 9، راولپنڈی کی 5، اسلام آباد کی 3، لاہور اور ملتان کی دو، دو جبکہ کوئٹہ، جہلم، بھکر اور ڈی جی خان کی ایک ایک اور خیبرپختونخوا کے 8 حلقے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ان 33 حلقوں سے منتخب ہونے والے قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کر لیے تھے جس کے نتیجے میں یہ نشستیں خالی ہوئی ہیں۔