شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ٹی وی پروگرام کا اعلان 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستانی کرکٹ سٹار شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی طلاق کی تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ٹی وی پروگرام کا اعلان کردیا۔ شعیب ملک نے انسٹاگرام پر ‘دی مرزا ملک شو کا پرومو شیئر کیا ہے۔

جس میں ان کے ساتھ ثانیہ مرزا بھی نظر آرہی ہیں۔ . پرومو ویڈیو میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنے پروگرام میں مہمانوں کا استقبال کر رہے ہیں۔

مہمانوں میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، عدنان صدیقی اور وسیم بادامی شامل ہیں۔ پروگرام ‘دی مرزا ملک شو پاکستان کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

طلاق کی افواہوں کے بعد شعیب ثانیہ پہلی بار منظر عام پر

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں سامنے آئی تھیں تاہم ان کے ایک ساتھ ٹی وی پروگرام میں شرکت کے اعلان کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئیں۔

مزید پڑھیں

طلاق کی افواہیں، شعیب کی مبارکباد، ثانیہ کی خاموشی،ماجرا کیا ہے؟؟

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com