اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان المبارک کی آمد سے دو ہفتے قبل سپر مارکیٹوں نے ضروری اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں مختلف قسم کے سودے اور بڑے پیمانے پر رعایتیں پیش کی جاتی ہیں۔
کھانے پینے کی اشیاء سمیت روزمرہ استعمال کی مصنوعات پر بچت اسکیموں سے بھی آن لائن فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
خلیجی اخبار کے مطابق،خریدار رمضان کے دوران 10,000 سے زائد اشیاء پر 75 فیصد تک کی رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب رمضان المبارک کے دوران اشیاء کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے مختلف کمپنیوں نے اسٹاک کی دستیابی میں 15 فیصد اضافہ کیا ہے۔
پاکستان میں صورتحال اس کے برعکس ہےرمضان کے قریب آتے ہی تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے
جس سے عوام کو انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا ہوتا ہے،
پاکستان میں ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی سے بچنے کے لئے چیک اینڈ بیلنس کا نظام مزید موثر اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے