اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یوٹیوب شارٹس، ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے مختصر ویڈیوز سیکشن نے مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے نئے ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا۔
متعارف کرائے گئے فیچرز میں، سب سے اہم اضافہ ‘کولاب فیچر ہوگا، جو کسی شارٹ کو کسی اور یوٹیوب ویڈیو یا دیگر شارٹ کے ساتھ ‘سائیڈ بائی سائیڈ فارمیٹ میں ریکارڈ کرنے کی اجازت دے گا۔
یہ بھی پڑھیں
یوٹیوب کب متعارف ہوئی ِ،اس کو بنانے والا کون تھا،پہلی ویڈیو کب اور کس نے اپ لوڈ کی ؟
شارٹس کی جانب سے ایک اور فیچر متعارف کرایا جائے گا جو شارٹس فیڈ میں لائیو ویڈیوز کی جھلکیاں دکھائے گا۔صارفین جلد ہی اپنے شارٹس میں سوال و جواب کے اسٹیکرز شامل کر سکیں گے۔پلیٹ فارم کے مطابق ‘ری کمپوزیشن ٹولز کی ٹیسٹنگ آئندہ چند ہفتوں میں شروع ہو جائے گی، جس کے استعمال سے صارفین آسانی سے یوٹیوب ویڈیوز کو شارٹس میں تبدیل کر سکیں گے۔
یوٹیوب نے ایک مدت کے دوران شارٹس کے معاوضے میں اضافہ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس سال کی دوسری سہ ماہی میں 2 بلین لاگ ان صارفین نے ہر ماہ یوٹیوب شارٹس دیکھا۔ پچھلے مہینے، یوٹیوب نے کمپنی کے پارٹنر پروگرام کا حصہ بننے کی شرائط میں نرمی کی۔ اس سال فروری سے یوٹیوب نے شارٹس پر چلنے والے اشتہارات کے لیے تخلیق کاروں کو ادائیگی بھی شروع کر دی ہے۔