ہنگامہ آرائی اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث مزید 100 افراد گرفتار

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب پولیس نے گزشتہ روز ہونے والے ہنگامہ آرائی اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث مزید 100 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد گرفتار شرپسندوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے۔پنجاب بھر میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 100 سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے بعد مختلف اضلاع سے گرفتار شرپسندوں کی تعداد 1050 سے تجاوز کر گئی، گرفتار افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگا دی گئی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں پولیس کی ٹیمیں سرکاری املاک پر حملوں، توڑ پھوڑ اور آتش زنی میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی میں ہیں، ویڈیو فوٹیج اور سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی مدد سے شرپسندوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ .

ترجمان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ اور غیر قانونی عناصر کا تمام ریکارڈ ان کے کریکٹر سرٹیفکیٹ میں درج کیا جا رہا ہے۔ جس کی بدولت شرپسند غیر ملکی تعلیمی اداروں میں داخلہ نہیں لے سکیں گے

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک، پولیس فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کرنے والے شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں، تمام شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com