غزہ کے رہائشی علاقوں، اسپتالوں پر اسرائیلی وحشیانہ حملے جاری، مزید 114 فلسطینی شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی جارحانہ کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں آئی، صہیونی فورسز نے اسپتال میں زخمیوں کو بھی نہ بخشا اور طبی عملے کے بھیس میں اسپتال میں داخل ہو کر 3 فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ اسرائیل سے ملنے والے 100 نامعلوم فلسطینیوں کی لاشیں اجتماعی قبروں میں دفن کر دی گئیں۔دوسری جانب اسرائیلی مغویوں کی رہائی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ مجوزہ تجاویز کی منظوری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور قابض افواج کے انخلا سے مشروط ہے۔دوسری جانب جنگ کے جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مقاصد کے حصول تک جنگ ختم نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار 121 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 65 ہزار 636 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور اندھا دھند بمباری سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زیادہ صرف بچے اور خواتین ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔