غزہ میں رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں مزید 165 فلسطینی شہید

حماس کے زیر حراست اسرائیلی فوجیوں کا ایک اور یرغما لی بھی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مارا گیا، جب کہ 290,000 سے زائد مکانات ناقابل رہائش ہو گئے ہیں۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے دسمبر کے وسط تک غزہ کے رہائشی علاقوں پر 29 ہزار بم گرائے، غزہ کی تباہی جدید ریکارڈ میں بدترین تباہی بن رہی ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔غزہ میں اسرائیلی حملوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

اسرائیل نے حماس کی مزاحمت کے ہاتھوں صہیونی فوج کے میجر اور کیپٹن سمیت 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی، غزہ میں اسرائیلی زمینی جنگ میں شہید ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 172 ہوگئی ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں پر اجتماعی سزا کے حملے بند کرے اور غزہ کے لیے امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں نشانہ بننے والے ارکان مشرقی شام میں ایرانی فورسز کی دیکھ بھال کے ذمہ دار تھے اور حملے کے وقت سینئر وفد کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ میں امریکا کا ساتھی ہے، امریکا اسرائیلی فوج کو بمباری کے لیے اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کر رہا ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ امریکہ غزہ میں بچوں اور شہریوں کے خلاف اسرائیلی جنگ میں حصہ لے رہا ہے اور غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی میں اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔