اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)غزہ میں اسرائیلی بربریت کو روکا نہیں جا سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی فورسز کی گولہ باری سے مزید 21 فلسطینی شہید ہو گئے۔.
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے کمال عدوان اسپتال پر گولہ باری کی اور نصیرات کیمپ پر بمباری کی جس میں دو بچوں سمیت پانچ فلسطینی ہلاک ہوگئے۔.
اسرائیلی فورسز کی جانب سے مختلف مقامات پر بمباری کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 فلسطینی ہلاک اور 61 زخمی ہوئے۔.
عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فورسز کے حملوں میں اب تک شہداء کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 17500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔.
دوسری جانب حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔. غزہ میں تمام گروپ جنگ بندی کے معاہدے کے قریب ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل جنگ بندی کے لیے نئی شرائط پیش نہ کرے۔.
دریں اثنا، یونیسیف کے ترجمان نے کہا کہ غزہ ایک قبرستان میں تبدیل ہو گیا ہے، غزہ کے بچے سردی، بیماری اور صدمے میں مبتلا ہیں، اور 96 فیصد خواتین اور بچے اپنی غذائی ضروریات سے محروم ہیں۔.