اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستا ن تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کر لیے گئے ۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی نے چند روز قبل منظوری کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
تحریک انصاف کے 45 ارکان قومی اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق سپیکر نے 43 ارکان کے استعفوں کی سمری الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے جو کہ الیکشن کمیشن کو بھی موصول ہو گئی ہے۔ اب صرف قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے منحرف ارکان رہ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 34 اراکین اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے منظور کر لیے تھے۔
مزید پڑھیں
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 ایم این ایز کے استعفے منظور کر لیے
اس کے علاوہ سپیکر قومی اسمبلی نے جولائی 2022 میں پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے 11 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے جن میں سے کراچی سے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے استعفیٰ واپس لے لیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں