217
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) پاکستان میں کرکٹ کرپشن کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ پی سی بی نے خیبرپختونخوا کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کر دیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق آصف آفریدی کو پی سی بی نے معطل کر دیا ہے اورنوٹس آف چارج جاری کر دیا ہے۔
ان پر انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی کے دو الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہیں چودہ دن میں جواب دینے کو کہا گیا ہے۔ کیس کا فیصلہ آنے تک آصف آفریدی کرکٹ کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔