آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ،پٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی گئی

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نگران حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح میں اضافہ کردیا۔نگرا ن حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر پیٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی 60 روپے فی لیٹر کر دی، اسی طرح ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔

اس سال عوام سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل حکومت  نےپیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا۔

حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئی قیمتیں اگلے 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی اور قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 290.45 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 305.36 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com