انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی ایک اور شرط پوری،گیس بھی مہنگی

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا، غیر محفوظ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ماہانہ 25 کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کے نرخوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے

ماہانہ 60 کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔

100 کیوبک میٹر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیا ہے، 100 کیوبک میٹر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں 400 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی گئی ہیں۔

150 کیوبک میٹر ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گیس کی قیمت 600 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے کر دی گئی، 200 کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی

300 کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے والوں کے لیے قیمتوں میں 1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، 300 کیوبک میٹر ماہانہ استعمال کرنے والوں کے لیے گیس کی قیمت 1100 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے کر دی گئی ہے۔

400 کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نرخوں میں 1500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، 400 کیوبک میٹر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گیس کی قیمت 2000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے۔ ماہانہ 400 کیوبک میٹر سے زیادہ کی کھپت کے لیے قیمت 3100 روپے سے بڑھا کر 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا