اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 92.3 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 67 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ بیرونی ادائیگیاں ہیں۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران غیر ملکی ادائیگیوں کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کم ہو کر 9 ارب 45 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
پاکستانی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ،صورتحال سری لنکا جیسی ہونے کا خدشہ ہے، امریکی اخبار کی تہلکہ خیز رپورٹ
مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 3 ارب 67 ارب 84 کروڑ ڈالر جبکہ ملک کے دیگر کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 77 ارب 48 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔