تاہم ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر وہ گروپ ہے جس کی ماہانہ آمدن 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے تک ہے، اس گروپ کی مہنگائی کی شرح 30.22 فیصد رہی ہے ،ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق آلو کی قیمت میں 1.61 فیصد، پیاز کی قیمت میں 25.25 فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں 25.58 فیصد، چکن کی قیمت میں 10.79 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 1.30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس ہفتے چائے کی پتیوں کی قیمت فیصد، لہسن کی قیمت میں 0.50 فیصد، باسمتی تتوٹا چاول کی قیمت میں 0.19 فیصد جبکہ لکڑی کی قیمت میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا۔
اس عرصے کے دوران گڑ کی قیمتوں میں 2.66 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 1.62 فیصد، ایل کے پی جی کی قیمتوں میں 1.05 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں 0.62 فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں 0.93 فیصد، واشنگ سوپ کی قیمتوں میں 0.93 فیصد، 0.41 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.32 فیصد کی کمی ہوئی۔