196
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں قابض بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔صدر الہام علیوف نے کہا کہ پاکستان نے آذربائیجان کی زمینوں پر قبضے کی وجہ سے آرمینیا کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیں گے۔