ایڈمنٹن پولیس کا کہنا ہے کہ باپ بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے، گاڑی میں سوار دوسرا لڑکا محفوظ رہا۔
واضح رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ستمبر میں پارلیمنٹ میں ایک بیان میں خالصتان تحریک کے سرکردہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی حکومتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا
ٹروڈو کے اس اعلان کے بعد سے کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں جب کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے بھارت سے سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے بعد نئی دہلی اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہو گئے۔
انٹونی بلینکن نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بہت اہم ہے کہ ہندوستان اپنی تحقیقات پر کینیڈا کے ساتھ کام کرے اور وہ اس مسئلے کو باہمی تعاون سے حل کرنے کا راستہ تلاش کرے۔