ذرائع کے مطابق سٹیورڈ ایاز قریشی پاکستان سے کینیڈا چلنے والی پرواز پی کے 784 کے ذریعے کینیڈا پہنچے، ایئر ہوسٹس نے ٹورنٹو سے واپسی کی پرواز میں ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔
پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا کے ہوٹل میں خاتون کےساتھ نازبیا رویے پر ملازمت سے معطل
مبینہ طور پر پی آئی اے کے ایئر ہوسٹس ایاز قریشی کینیڈا پہنچ کر پھسل گئے، ایئر ہوسٹس ایاز قریشی کا تعلق پی آئی اے لاہور بیس سے ہے۔ گزشتہ ماہ بھی کینیڈا میں 2 ایئر ہوسٹسز پھسل گئی تھیں جس کے بعد رواں سال بیرون ملک پھسلنے والے عملے کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن انتظامیہ نے عملے کے حوالے سے کینیڈا میں حکام کو آگاہ کر دیا ہے، عملے کے حوالے سے سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ کینیڈا ایئر کریو کے لاپتہ ہونے کے واقعات سے نمٹنے کے لیے ضوابط کو سخت کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پی آئی اے نے کینیڈا کیلئے فضائی میزبانوں کیلئے عمر کی حد مقرر کردی
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 نومبر کو پاکستان سے کینیڈا جانے والے خالد محمود آفریدی اور فدا حسین شاہ ٹورنٹو میں پھسل گئے تھے جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈا جانے والی ایئر ہوسٹسز کی عمر کی حد بڑھا دی تھی