12
اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز ) فلاڈیلفیا کے شمال مشرق میں ایک شاپنگ مال کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جب کہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور انتظامیہ نے طیارے کے حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ جمعرات کو واشنگٹن میں مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم ہوا تھا۔ طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 67 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، جب کہ ڈی سی فائر چیف کا کہنا ہے کہ اب تک 41 لاشوں کی باقیات نکالی جا چکی ہیں، اور 28 لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔