185اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر پولیس نے ایک بار چھاپہ مارا ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر پولیس نے ایک بار چھاپہ مارا ہے۔
تفصیل کے مطابق پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس کا یہ چوتھا چھاپہ ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا اور رہائش گاہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔
پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ ،درجنوں گاڑیوں نے گھرکو گھیرے میں لئے رکھا
کنجاہ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اینٹی کرپشن کیس میں کنجاہ ہاؤس آئی، تاہم چھاپے کے وقت گھر میں ملازمین کے علاوہ پرویز الٰہی اور خاندان کے دیگر افراد موجود نہیں تھے۔
مذاکرات چل رہے تھے تو پرویز الہٰی کے گھر چھاپہ کیوں مارا؟پی ٹی آئی ناراض
تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کنجاہ ہاؤس چھاپے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پاس ابھی تک چھاپے کا کوئی سرچ وارنٹ نہیں ہے، پھر بھی میں نے انہیں رسائی دینے کا کہا ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائیوں میں سٹی اور صدر سرکل کے 15 سے زائد تھانوں کی پولیس فورس شامل ہے جس کی قیادت ڈی پی او احمد نواز شاہ کر رہے ہیں ۔