اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برٹش انٹارکٹک سروے اور یونیورسٹیز آف ایکسیٹر اینڈ ہرٹ فورڈ شائر کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انٹارکٹک تیزی سے سبز ہو رہا ہے۔انٹارکٹک جزیرہ نما پر ہریالی 1986 میں 1.1 مربع میل سے بڑھ کر 2021 میں تقریباً 14.3 مربع میل ہو گئی ہے۔تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ انٹارکٹیکا میں گزشتہ 60 سالوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
گرمی کی سب سے زیادہ شرح مغربی انٹارکٹک اور انٹارکٹک جزیرہ نما علاقوں میں پائی گئی، جبکہ یہ اضافہ عالمی اوسط درجہ حرارت سے کہیں زیادہ تیز ہے۔نیچر جیو سائنس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ انٹارکٹیکا میں سبز ہونے کے رجحان میں 2016 اور 2021 کے درمیان 1986 سے 2021 تک کے پورے مطالعے کے دورانیے کے مقابلے میں 30 فیصد سے زیادہ تیزی آئی۔