پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں نامزد ملزم ہیں، جس پر اینٹی کرپشن نے قواعد کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کا انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سفری ریمانڈ حاصل کیا۔ مجسٹریٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی اینٹی کرپشن کی استدعا مسترد کر دی تھی جسے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کیا گیا جہاں انسداد بدعنوانی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
ترجمان کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور یہ اپیل ہائی کورٹ نے مسترد کردی۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انسداد بدعنوانی کے خصوصی جج نے چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت کا فیصلہ واپس لے لیا۔ بعد ازاں اینٹی کرپشن نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کو حراست میں لے لیا ہے۔
اینٹی کرپشن آج پھر مجسٹریٹ کی عدالت میں چوہدری پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ طلب کرے گی۔ سابق وزیر اعلیٰ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کا کیس ہے ۔
162