اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سری لنکا میں صدارتی انتخابات مکمل ، انورا کمارا ڈسانائیکے نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔کسی بھی امیدوار نے گنتی کے پہلے دور میں کل ووٹوں کے 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کیے، جہاں ڈسانائیکے نے 42.31 فیصد ووٹ حاصل کیے، جب کہ ان کے قریبی حریف، اپوزیشن لیڈر ساجیت پریماداسا، جنہوں نے 32.76 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔ سخت گورننس اور انسداد بدعنوانی کے اقدامات کا وعدہ کیا تھا۔سری لنکا کو بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنے کے بعد 2022 میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے ذریعے گوٹابایا راجا پاکسے کو معزول کیے جانے کے بعد ہفتے کے روز ہونے والا پہلا انتخاب تھا۔وزیراعظم شہباز شریف اور صدر زرداری نے سری لنکا کے نومنتخب صدر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
77