پاکستان اور یو اے ای میں ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے، انوارالحق

متحدہ عرب امارات سے خصوصی پیغام میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ معاہدوں سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی استحکام اور تزویراتی تعاون کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کو دوستی اور تعاون کے نئے دور کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ شیخ زید بن سلطان النہیان نے 70 کی دہائی میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک نئے دور کا آغاز کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ آج شیخ محمد بن زیدال نہیان نے دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی جہت دی ہے، آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزراء اور متحدہ عرب امارات کے وزراء نے بھی شرکت کی، ان معاہدوں کے معیشت پر مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، پورٹ آپریشنز کے منصوبوں، گندے پانی کی صفائی، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹکس، معدنیات اور بینکنگ اور مالیاتی خدمات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون پر مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

متحدہ عرب امارات پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اس تاریخی سرمایہ کاری سے پاکستان میں معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوگی، سرمایہ کاری سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت مختلف اقدامات کی تکمیل میں بھی مدد ملے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔