ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعظم کاکڑ اور صدر علییف نے اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلی سمیت مشترکہ چیلنجز، علاقائی تعاون اور اجتماعی خوشحالی کے فروغ میں ای سی او کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے آذربائیجان ایئرلائنز کی جانب سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور اسے کاروبار، سیاحت اور عوام کے درمیان تبادلوں میں اضافے کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی بحران اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت بالخصوص کاراباخ کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔