انوار الحق کاکڑ مسلم لیگ ن کا انتخاب ہیں اور نہ ہی ان کا انتخاب پیپلز پارٹی نے کیاہے،شاہ محمود قریشی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے نگرا ن وزیراعظم کے لیے انوار الحق کاکڑ کے انتخاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نہ تو مسلم لیگ ن کا انتخاب ہیں اور نہ ہی ان کا انتخاب پیپلز پارٹی نے کیاہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انوارالحق  کاکڑ کی تعیناتی سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی خواہش پوری نہیں ہوئی، معاملہ الیکشن کمیشن میں جاتا تو بھی ایسا ہی ہوتا۔ .

سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض پر تنقید کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ملک کے اہم فیصلے راجہ ریاض   کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ انوار الحق کاکڑ پی ڈی ایم کا رویہ نہیں اپنائیں گے اور ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا کسی ادارے سے کوئی تنازع نہیں، دیکھنا ہوگا کہ ملکی مفاد کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔

یاد رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کی سمری پر صدر مملکت نے دستخط کر دیے ہیں۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 14 اگست کو یوم آزادی پر حلف اٹھائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com