پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کی کوشش کر رہے ہیں،انوار الحق کاکڑ

نگرا ن وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، مہارت کی کمی کی وجہ سے کچھ مسائل بھی ہیں 10 لاکھ نرسوں کو تربیت دینے کا پروگرام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف خطے سے نہیں بلکہ خطے کے باہر سے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری لانا چاہتے ہیں، پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان کچھ ایم او یوز پر دستخط ہوں گے، آئندہ ہفتے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبر آئے گی۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہماری توجہ نجکاری پر ہے، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری پر غور کررہے ہیں، پی آئی اے کی نجکاری پہلی ترجیح ہے، ہم اداروں سے ریونیو نہیں کما سکتے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، انسانی وسائل کی ترقی اور اصلاحات کا عمل جاری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایس آئی ایف سی میں سول اور ملٹری لیڈرز موجود ہیں، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری پالیسی میں اصلاحات کی جارہی ہیں، ہمیں اپنے سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرنا چاہیے۔ .

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔