حکومت اور فوج کے تعلقات بہترین،معاشی بحالی کیلئے ملکر کام کررہے ہیں،انوار الحق کاکڑ 

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کے فوج کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں نگرا ن وزیراعظم انوارالحق  کاکڑ نے کہا کہ فوج اور حکومت معاشی بحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ حکومت کے فوج کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ پاکستان میں 25.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ سعودی عرب آئندہ 5 سال کے دوران پاکستان میں کان کنی، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ مشرق وسطیٰ بھی اس عرصے میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ دو یا دو سے زائد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی فوری نجکاری کی جائے گی۔ بجلی اور ٹیکس کے شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ حکومت وسط مدتی اصلاحات کی بنیاد فراہم کرے گی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تمام سیاسی جماعتوں کو بلاتفریق عام انتخابات میں حصہ لینے کے یکساں مواقع ملیں گے، تاہم بعض سیاسی جماعتوں کا رویہ تشدد کا حامی ہے، جس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔  آئین کے مطابق مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔